ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اومیش جادھو ملیکا ارجن کھرگے کے خلاف چناؤ لڑیں گے؟ حلقہ کے لوگوں پر اعتماد ہے وہ میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

اومیش جادھو ملیکا ارجن کھرگے کے خلاف چناؤ لڑیں گے؟ حلقہ کے لوگوں پر اعتماد ہے وہ میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

Thu, 07 Mar 2019 11:17:16    S.O. News Service

بنگلورو ،7؍مارچ (ایس او  نیوز) کانگریس کے باغی رکن اسمبلی اومیش جادھو نے آج کلبرگی میں منعقدہ بی جے پی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ریلی میں آنے سے چند منٹ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کلبرگی پارلیمانی حلقہ سے 9مرتبہ ریاستی اسمبلی اور 2مرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہونے والے ملیکا ارجن کھرگے کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑیں گے۔ اپنی سیاسی زندگی میں اب تک ہار کا سامنا نہ کرنے والے کھر گے کیلئے یہ بہت بڑا چیلنج ہے ۔ جادھو نے کلبرگی علاقہ میں ملیکا ارجن کھر گے اور ان کے فرزند پرینکا کھر گے کے غلبہ سے مایوس ہوکر کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ اگر بی جے پی کھر گے کے خلاف جادھو کو میدان میں اتارتی ہے تو دونوں کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا۔ا ن کے خلاف تیار کئے جارہے بی جے پی امیدوار سے متعلق کئے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان سے خوف ہے ۔ اس لئے ان کی ایماء پر بی جے پی ان کے خلاف جادھو کو استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس نے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ریاست کرناٹک میں مودی لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم کا آغاز بنگلور کی بجائے کلبرگی میں کرنے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کلبرگی میں مودی ان کے خلاف مہم پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن انہیں صد فی صد یقین ہے کہ اس حلقہ کے عوام ان کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم کے خطاب سے اس حلقہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔


Share: